مشرق وسطیٰ

پنجاب سوشل سکیورٹی ورکرزکو علاج ومعالجہ اور مالی مراعات کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ترجمان پیسی

نادہندہ یونٹس سے ریکوری کیلئے پنجاب سوشل سکیورٹی متحرک 5 سال سے نادہندہ یونٹس سے 9 ارب 62 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری پنجاب بھر میں قائم سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس نے اپنے ریجن میں یونٹس سے ریکوریاں کی ہیں

لاہورپاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی) :2023 پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے گذشتہ 5سال سے نادہندہ یونٹس سے اب تک 9 ارب 62 کروڑ روپے کی ریکارڈ بقایاجات کی ریکوری رپورٹ جاری کی ہے۔ادارہ کے پنجاب بھر میں قائم ڈائریکٹوریٹس نے ڈیفالٹر یونٹس کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ریکوری کو یقینی بنایا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی لاہور گلبرگ اور قصور نے نے 76 کروڑ 72لاکھ روپے،ماڈل ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ نے 46 کروڑ 16لاکھ روپے، لاہور سٹی نے 71 کروڑ 14 لاکھ روپے،لاہور ساؤتھ نے 59 کروڑ 51 لاکھ روپے، ساہیوال آفس نے 35 کروڑ 2 لاکھ روپے،شاہد رہ ڈائریکٹوریٹ نے 65 کروڑ 64 لاکھ روپے، شیخوپورہ آفس نے 36 کروڑ 64 لاکھ روپے،فیصل آباد (ایسٹ) ڈائریکٹوریٹ نے 50 کروڑ 76 لاکھ روپے، فیصل آباد (ویسٹ) 65 کروڑ 23 لاکھ روپے،فیصل آباد (نارتھ) 24 کروڑ 1 لاکھ روپے، سرگودھا آفس نے 48 کروڑ 31 لاکھ روپے،ملتان ڈائریکٹوریٹ نے 56 کروڑ روپے، ڈی جی خان آفس نے 20کروڑ 86 لاکھ روپے،مظفر گڑھ آفس نے 20 کروڑ 66 لاکھ روپے، بہاولپور ڈائریکٹوریٹ نے 33 کروڑ 95 لاکھ روپے،گوجرانوالہ ڈائریکٹوریٹ نے 68 کروڑ 49 لاکھ روپے، سیالکوٹ آفس نے 56 کروڑ 41 لاکھ روپے،ڈائریکٹوریٹ آف گجرات نے 42 کروڑ 57 لاکھ روپے، روالپنڈ ی اور حسن ابدال افس نے 65 کروڑ 58 لاکھ روپے،رحیم یار خان ڈائریکٹوریٹ نے 18 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے۔ ترجمان سوشل سکیورٹی نے اس حوالے سے بتایا کہ ورکرز اور اُن کے اہل خانہ کو علاج و معالجہ و مالی مراعات کی فراہمی کیلئے مختلف صنعتی و تجاری اداروں سے ریکوریاں کی جارہی ہیں۔ پنجاب سوشل سکیورٹی ورکرزکو علاج ومعالجہ اور مالی مراعات کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button