اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ہر پاکستانی جھولی اٹھا کر تیرہ کے ٹولے کو بدعائیں دے رہا ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

صرف اپنے اقتدار کی ہوس میں ملک اور قوم سے کھلواڑ کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو بہت جلد تحریک کا آغاز کیا جائے گا ، مولانا فضل الرحمن کا کردار ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کا نام تاریخ میں آئین شکن کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،
صرف اپنے اقتدار کی ہوس میں ملک اور قوم سے کھلواڑ کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو بہت جلد تحریک کا آغاز کیا جائے گا ، مولانا فضل الرحمن کا کردار ایک کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہ ایک بار پھر لہولہان ہے،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت امن و امان کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان کے دور حکومت میں امن و امان کا قیام ممکن ہوا تھا لیکن آج پھر ملک میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جس کا ذمہ دار موجودہ حکمران ٹولہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہر پاکستانی جھولی اٹھا اٹھا کر تیرہ کے ٹولے کو بدعائیں دے رہا ہے جنہوں نے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ۔
مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی خوشیاں غارت ہو گئی ہیں اور ان کے لئے دو وقت تو کیا ایک وقت کی روٹی پوری کرنا بھی محال ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بر سر اقتدار ٹولہ اپنی سیاست کو بچانے کے لئے جو اقدامات اٹھا رہا ہے اس سے ریاست کی چولیں ہل گئی ہیں اور آنے والے وقتوں میں اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button