اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم کو کسی صورت الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

چیئرمین تحریک انصاف نے ہمیشہ جرات مندی،بہادری اور پاکستان کے وقار کی بلندی کی سیاست ہے، نااہل امپورٹڈحکمران ٹولہ عمران خان کی قیادت میں کھڑی پوری قوم سے خوفزدہ ہے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پی ڈی ایم کو کسی صورت الیکشن سے بھاگنے نہیں دینگے،
چیئرمین تحریک انصاف نے ہمیشہ جرات مندی،بہادری اور پاکستان کے وقار کی بلندی کی سیاست ہے، نااہل امپورٹڈحکمران ٹولہ عمران خان کی قیادت میں کھڑی پوری قوم سے خوفزدہ ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا 14 مئی کو الیکشن نہ کرانے کا کہنا اعلی عدلیہ کو کھلی دھمکی اور توہین عدالت ہے، جب صرف ایک بیان پر آزاد کشمیر کی حکومت کو گھر بھیجا جا سکتا ہے تو رانا ثنا اللہ کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جانا چاہئے
جنہوں نے کھلے عام عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی باتیں کی ہیں حکمران ٹولہ اپنے مفادات کیلئے ملک کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہا ہے جس کا انہیں ایک دن ضرور حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ حکمرا ن اتحاد سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مخالفت کر کے ملک میں مزید آئینی بحرا ن پیدا کرنیکی کوشش کر رہا ہے یہ انکی بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران خان کا مقابلہ کرنیکی بجائے ان کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال انکی واضح شکست کا ثبوت ہے انہوںنے کہاکہ انتخابات جب بھی ہونگے تحریک انصاف ملک گیر کامیابی حاصل کریگی اب عمران خان کا راستہ روکنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button