اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ، 180 ارکان کی حمایت

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آج سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو اعتماد کا اظہار کرنے والے ارکان کی تعداد 181 ہوتے۔‘

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کے 180 ارکان نے کھڑے ہو کر وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے قرارداد پر رائے شماری کے نتیجے کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آج سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور زندہ ہوتے تو اعتماد کا اظہار کرنے والے ارکان کی تعداد 181 ہوتے۔‘
سپیکر راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کرنے والے 180 ارکان کے نام ویب سائٹ پر شائع کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیش کی تھی۔
قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ’یہ ایوان وزیراعظم کی حیثیت سے شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔‘
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے باری باری تمام اتحادی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے اعتماد کا ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کو آئین کو دوبارہ لکھنے کا کوئی اختیار نہیں، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔‘
’یہ نہیں ہو سکتا کہ پارلیمان قانون بنائے اور عدلیہ اس پر سٹے آرڈر دے دے۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’ہمارے پاس بندوق نہیں، ہمارے پاس تو سوٹی بھی نہیں ہے، ہم بات چیت کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ آج حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت کا آغاز ہوگا۔‘
’تاہم بات چیت کا ایجنڈا کیا ہوگا، مذاکرات کا ایجنڈا ملک بھر میں ایک ہی روز صاف اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہوگا۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button