
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت کمپنی کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس۔
لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کو موسم گرما کے دوران بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیرِ صدارت آج لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں جنرل مینیجر ٹیکنیکل عامر یاسین، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ طاہر مئیو،ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب،چیف فنانس آفیسر بشری عمران,چیف انجنیئر آپریشن سرور مغل، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر،ڈائریکٹر ایڈمن میاں محمد افضل، ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد، ڈی جی میٹریل مینجمنٹ شاہد محمود، ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی منظور حسین، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، چیف انجینئر پلاننگ عمران محمود اور چیف انجینئر اعجاز بھٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں لیسکو کی ریکوری، لاسز، میٹرز کی خریداری اور اجراء سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔آخر میں لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کو موسم گرما کے دوران بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔