مشرق وسطیٰ

لاہور ایم ڈی واسا غفران احمد کی بہترین کارکردگی کا حامل 1 سال مکمل ہو گیا

ایم ڈی واسا کی ہدایات پر شکایت کے ازالے کا وقت 48 گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے کر دیا گیا تاکہ جلد از جلد عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایم ڈی واسا غفران احمد کی بہترین کارکردگی کا حامل 1 سال مکمل ہو گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی کارکردگی پیش کر دی گئی ۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی سربراہی میں معاشی مسائل میں گھرے واسا لاہور کے لیے کسی باد صباء سے کم نہیں ہے۔ایم ڈی واسا نے واسا لاہور کا چارج سنبھالتے ہی ہنگامی بنیادوں پر ایسے بہترین اقدامات کروائے جن کا کوئی ثانی نہیںاس ایک سال میں واسا لاہور کے صارفین کو بہترین سروس ڈیلیوری واسا لاہور کی اولین ترجیح رہی ہےشکایات کی موثر ہینڈلنگ اور ٹریکنگ کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم و ڈیش بورڈ کا نفاذ عمل میں لایاگیا۔ ایم ڈی واسا کی ہدایات پر شکایت کے ازالے کا وقت 48 گھنٹے کی بجائے 24 گھنٹے کر دیا گیا تاکہ جلد از جلد عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔بہترین نگرانی و کارکردگی کے جائزہ کے لیے ڈیجیٹل پرفارمنس ڈیش بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ہر ٹاون کی سطح پر جدید ترین ڈیجیٹل شکایتی مراکز کا قائم کیے گئے۔پانی کے کنکشن کے حصول و ریگولرائزیشن کے پراسس کو بے حد آسان کر دیا گیا۔سالانہ ریونیو کولیکشن کو 6 ارب سے تقریباً 9 ارب تک پہنچا دیا گیا۔اس طرح ماہانہ ریونیو 50 کروڑ کو ماہانہ 93 کروڑ سے بھی زائد تک لے کر جایا گیا۔ریونیو کی سرگرمیوں کی رئیل ٹائم ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا گیا ۔نادہندہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے کروڑوں کی ریکوری غیر قانونی صارفین اور ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور قانونی کارروائی کی گئی۔ آن لائن بل جمع کرنے کا نظام جس سے صارفین بغیر لائنوں میں لگے گھر بیٹھے بل جمع کروا سکتے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی لانے کے لیے انرجی منیجمنٹ سسٹم کا قیام اور سولرائزیشن کی تنصیب ایندھن جیسے کہ ڈیزل پٹرول کے استعمال کی نگرانی کے لیے گاڑیوں کی مانیٹرنگ اور جنریٹرز پر جدید مانیٹرنگ ڈیوائسز کی تنصیب کو عمل میں لایا گیا۔گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ الائنس کے اندر تکنیکی مدد کے لیے بوڈاپیسٹ واٹر ورکس (BWW) کے ساتھ ایک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی گئ۔واسا واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ، ISO-17025 کے موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت بہتری کے اقدامات کیے گئے۔واسا کے ٹریننگ سینٹر کو مکمل فعال اور افسران و عملہ کے تربیتی پروگرام شروع کروائے گئے۔ٹیوب ویل اور ڈسپوزل اسٹیشن کی بحالی کی خدمات کی آؤٹ سورسنگ کروائی گئی۔ یوٹیلیٹی
بل پرنٹنگ اور ڈسٹری بیوشن سروسز کے لیے بیرونی معاہدہ ریٹائرڈ ملازمین کو مدد فراہم کرنے کے لیے ایک وقف پنشن سیل کی تشکیل کی گئ۔ چوری کو روکنے کے لیے زیرو سکریپ ویلیو مین ہول کور کا نفاذواسا لاہور کے افسران کو بین الاقوامی تربیتی پروگرامز اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کی سہولت فراہم کی گئیں۔بہتر کارکردگی کے لیے ڈیجیٹلائزڈ طبی سہولت کے طریقہ کار کا نفاذتنظیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہیڈ آفس کی نئی عمارت کی تعمیرجاری ہے۔ٹیوب ویل کے اوقات میں 16 گھنٹے سے 10 گھنٹے کر کے زیر زمین پانی پر پریشر میں کمی لائی گئی۔ٹیوب ویلوں کے آپریشنل اوقات کو ٹریک کرنے کے لیے نگرانی کے آلات کا استعمال بارشی پانی کو محفوظ بنانے والے مزید دو زیر زمین واٹر ٹینکس کا قیام پانی کو بچانے کے لیے سروس سٹیشنوں پر ری سائیکلنگ پلانٹس کو مکمل فعال کیا گیا۔پانی ضائع کرنے والوں کو سزا دینے کے لیے چالان سسٹم کا نفاذ لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں میں پیش رفت الیکٹرانک ٹینڈرنگ جیسے جدید منصوبوں کا قیام کر کے کرپشن کرنے کے دروازے ہمیشہ کے لیے بندکر دیے گئے۔ موجودہ اور نئے انفراسٹرکچر کی درست نشاندہی کے لیے کے لیے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (GIS) کا استعمال کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button