مشرق وسطیٰ

صوبائی دارالحکومت میں لاہور پولیس کاپیشہ ورگدا گروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

رواں سال اب تک گداگری ایکٹ کے تحت 2810مقدمات درج، 2860پیشہ ور بھکاری گرفتار

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنزلاہور عمران کشورنے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں لاہور پولیس کاپیشہ ور گدا گروں کے خلاف کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔رواں سال ابتک لاہور پولیس نے 2860پیشہ ور بھکاری گرفتارکئے۔ گرفتار ملزمان میں 2758 مردجبکہ92 خواتین گداگر شامل ہیں۔لاہور کے مختلف تھانوں میں گداگری ایکٹ کے تحت 2810مقدمات درج کئے گئے۔ سٹی ڈویژن میں 833،کینٹ 409، سول لائنز 359،صدر 394، اقبال ٹاؤن 252 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 563 مقدمات درج کئے گئے۔ پیشہ ور گداگروں کی سہولت کاری میں ملوث 10ملزمان بھی گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزعمران کشورنے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی لاہورپولیس کی اولین ترجیح ہے۔بچوں اور خواتین کوسماج دشمن سر گرمیوں میں ملوث کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔ گداگری جیسے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button