امر کی ہے کہ آج کے طالبعلم کا رشتہ کتاب سے مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے، مولانا زاہد الراشدی
سوشل میڈیا کی چکا چوند کی وجہ سے کتابوں سے استفادے کا رجحان اور مطالعہ کا ذوق ختم ہوتا جا رہا ہے ،جو علمی حلقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ،ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے طالبعلم کا رشتہ کتاب سے مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانازاہد الراشدی کی ممتاز دینی و علمی شخصیت مفتی محمد سعید خان سے الندوہ لائبریری میں وفد کے ہمراہ ملاقات، دینی،علمی اور سماجی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں ممتاز علمی شخصیت مولانا عبدالشہید نعمانی اور مولانا محمود میاں کے صاحبزادے مفتی محمد بھی موجود تھے،مولانا زاہد الراشدی نے مفتی محمد سعید کی دینی و ملی خدمات اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے الندوہ لائبریری کو علمی حلقوں کیلئے تاریخی ورثہ اور اثاثہ قرار دیا، مولانا زاہد الراشدی نے کہا کہ سوشل میڈیا کی چکا چوند کی وجہ سے کتابوں سے استفادے کا رجحان اور مطالعہ کا ذوق ختم ہوتا جا رہا ہے ،جو علمی حلقوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ،ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے طالبعلم کا رشتہ کتاب سے مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے، اس سلسلے میں مولانا محمد سعید خان اور ان کی ٹیم نے تشنگان علوم کی علمی پیاس بجھانے کیلئے ان کو لائبریری میں جو ماحول فراہم کیا ہے وہ ان کا تحقیقی اور علمی کام کرنے والوں پر بہت بڑا احسان ہے ،اس عظیم کام کی ہم سب کو مل کر تحسین کرنی چاہیے ،اس موقع پر مفتی محمد سعید خان نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہاں آنے والے طلباء کو نہ صرف کھانے پینے اور رہائش کی مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں بلکہ انہیں آمد و رفت کے اخراجات بھی مہیا کئے جاتے ہیں، انہوں نے الندوہ لائبریری آنے پر مولانا زاہد الراشدی اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا، وفد میں پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پرفیسر حافظ منیر احمد اور شاہد رحمان میر شامل تھے۔