
ایل ڈی اے شہر کے 12 اہم مقامات پر سپورٹس کمپلیکس جلد مکمل کرے گا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
ا سلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس سنت نگر کو جلد شہریوں کے لیے کھولا جا رہا ہے ‘اگلے مرحلے میںتاجپورہ، چائنہ سکیم اور مینار پاکستان کے سپورٹس کمپلیکس کو کھولا جائے گا۔ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کو ممبر شپ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کے لیے 20 سے زائد سہولیات دستیاب ہیں۔محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے بریفنگ دی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کو ممبر شپ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔شہر میں کل 12 مقامات پر ایل ڈی اے کی جانب سے سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں۔ سنت نگر کے بعد تاجپورہ، چائنہ سکیم اور مینار پاکستان کے سپورٹس کمپلیکس کو بھی اگلے مرحلے میں کھولا جائے گا۔ ا سلامیہ گراو¿نڈ سپورٹس کمپلیکس سنت نگر کو جلد شہریوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس سے شہریوں خصوصا©© نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی سہولیات میسر آئیں گی۔اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کے لیے 20 سے زائد سہولیات دستیاب ہیں۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تمام سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے لیے یکساں سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس کے آپریشنل امور پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر ، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید رشید چوہان ،ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران ، ڈائر یکٹرایس پی یو وزیر ورک و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔