
پی ایچ اے کی دو روزہ ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” کی لاہور پولو کلب میں افتتاحی تقریب
افتتاح کے موقع پر میں 200 سے زائد گھڑ سوار نیزہ باز مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پی ایچ اے کی دو روزہ ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” کا لاہور پولو کلب میں افتتاح کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور صفی اللہ ، ڈائریکٹر ایڈمن سید موسی علی بخاری سمیت دیگر افسران نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر میں 200 سے زائد گھڑ سوار نیزہ باز مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ نیزہ بازی کے مقابلے میں جان باز گھڑ سوار کھلاڑوں اور گھوڑوں کی شاندار پرفامنس دی ۔ دو روزہ ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” میں نیزہ بازی کے مقابلے میں 40 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی ۔ گھڑ سواروں کھلاڑیوں کا ناک آوٹ مقابلوں میں نیزہ بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا۔ مقابلے دیکھنے کیلئے مرد و خواتین شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ پہلے دن گھڑ سوار نیزہ بازکھلاڑی رات 12 بجے ناک آوٹ مقابلہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ 18 جون کوکوالیفی کرنے والے کھلاڑی جیت کیلئے میدان میں اتریں گے۔نیزے کے ذریعے کلا اکھاڑ کر کامیابی سے فنش لائن عبور کرنے والے کھلاڑی کو 4 پوائنٹس ملیں گے ۔ افتتاحی تقریب میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ گھڑ سواری کے شوقین افراد کیلئے ٹینٹ پیگنگ (نیزہ بازی) کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئندہ ہے ۔ پی ایچ اے نے نیزہ بازی کے مقابلہ کا انعقاد کرکے جوواں مردی اور بہادری کے کھیل کو فروغ دیا ہے ۔ ایسے صحت مند سرگرمی کے انعقاد پر ڈی جی پی ایچ اے اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد مستحق ہے ۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور محمد طاہر وٹو نے کہا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ٹینٹ پیگنگ(نیزہ بازی ) کے مقابلوں کو سرکاری سطح پر فروغ دیناہے ۔ پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینے میں نجی کلبز کا بھی کلیدی کردار جنہوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ فائنل مقابلوں میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بھی نیزہ باز کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقابلے جیتنے والی ٹیموں کو انعامات تقسیم کریں گے۔