الحمراء آرٹس کونسل کےثقافتی شو ”دالان ِ ثقافت“ میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ کے اساتذہ و نوجوان آرٹسٹوں نے پرفارم کیا
قبل ازاں چا ند باغ کالج کی پرنسپل فریال شیخ نے الحمرا ء ٹیم کا بھرجوش انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر چاند باغ کے باصلاحیتوں طلبہ وطالبات نے پاکستان ثقافت کی عکاسی کرتے گیت،غزلیں پیش کیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے سات رکنی وفد نے چاند باغ کالج مریدکے کا دورہ کیا،کالج کے ثقافتی شو ”دالان ِ ثقافت“ میں شرکت کی، پروگرام میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ کے اساتذہ و نوجوان آرٹسٹوں نے پرفارم کیا۔جسے چاند باغ کالج انتظامیہ اور طلبہ و طالبات نے نہایت پسند کیا۔قبل ازاں چا ند باغ کالج کی پرنسپل فریال شیخ نے الحمرا ء ٹیم کا بھرجوش انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر چاند باغ کے باصلاحیتوں طلبہ وطالبات نے پاکستان ثقافت کی عکاسی کرتے گیت،غزلیں پیش کیں،شو کے دوسرے حصے میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ٹیچر معین خان نے بانسری پر شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئے اور داد وصول کی۔ جبکہ الحمرا اکیڈمی آف پرمانگ آرٹس کے ٹیچر نامور استاد عبد الروف نے بھی اپنی جاندار پرفارمنس سے لوگوں کو مسحور کر دیا جبکہ انہوں نے نوجوانوں کو راگ بھی سیکھائے جسے اسٹوڈنٹس نے بے حد پسند کیا۔ الحمرا اکیڈمی کے طبلہ نوازوں نے بھی اعلی انداز میں پرفارم کیا۔چاند باغ کالج کی پرنسپل فریال شیخ نے سربراہ الحمراء محمد سلیم ساگر، الحمرا اکیڈمی کے فنکاروں اور الحمرا افسران کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ الحمرا کی ٹیم اور استاد وں نے چاند باغ کے اس کلچرل ایونٹ کو چار چاند لاگا دیئے۔ مس شیخ نے الحمرا کے ساتھ ایم او یوز سائن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمرا فن اور فن کار سے محبت رکھنے والا ایک ایسا ارادہ ہے جس کے دروازے فن سے محبت رکھنے والوں کے لئے کھلے ہوئے ہیں، الحمرا کو مدعو کرنے پر چاند باغ کالج مرید کے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم او یو سائن کرنے کے حوالے سے جلد اقدام کرنے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمرا کا نوجوان نسل کے ساتھ تعلق بے حد مضبوط ہے جو مزید گہرا ہو گا۔ الحمرا کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف، اکیڈمی سپروائزر نوین روما اور انفار میشن آفسر ثمرین بخاری نے چاند باغ کالج مریدکے ثقافتی شو میں خصوصی شرکت کی۔