
ڈولفن اور پی آر یو نے جس طرح حالیہ بارش میں کمیونٹی پولیسنگ کے حوالہ سے شہریوں کی ریسکیو کیا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں، ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا
ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ بالعموم سٹریٹ کرائم، راہزنی، سنیچنگ اور ریسکیو 15 کی کال پر ریسپانس اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے تشکیل دی گئی ہے تا ہم ڈولفن سکواڈ کا یہ خاصہ ہے کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر بارش میں پھنسے شہریوں کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا حالیہ بارشوں میں بننے والے اس خصوصی دستے کی قیادت ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے کی جس کا مقصد شہر بھر میں ہونیوالی بارش کے دوران مصیبت میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرنا ہے سپیشل سکواڈ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی قیادت میں تشکیل دیا گیا اور ڈولفن سکواڈ کا یہ دستہ 50 سے زائد افسران اور جوانوں پر مشتمل ھے دستے کیلئے 2 ٹرک مخصوص کئے گئے تھے۔باران رحمت میں ڈولفن سکواڈ سے وابستہ امیدیں اس وقت رنگ لے آئیں جب ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا اور ڈولفن، پی آر یو کے جوان، آفیسرز خود شہریوں کو کمیونٹی سروسزمہیا کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کررہے تھے عمومی طور پر اگر دیکھا جائے توبارشوں کے دوران لاچار، بے سہارا، مسکین، بھوک، ننگ و افلاس زدہ کمزور طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے کہا کہ ڈولفن اور پی آر یو نے جس طرح حالیہ بارش میں کمیونٹی پولیسنگ کے حوالہ سے شہریوں کی ریسکیو کیا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ شہریوں کی خدمات، کمیونٹی پولیسنگ، 15کی کال پر فوری ریسپانس یا دیگر کوئی ہنگامی صورتحال ہو تو ڈولفن سکواڈ صف اول میں کھڑی نظر آتی ہے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ بالعموم سٹریٹ کرائم، راہزنی، سنیچنگ اور ریسکیو 15 کی کال پر ریسپانس اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے تشکیل دی گئی ہے تا ہم ڈولفن سکواڈ کا یہ خاصہ ہے کہ وہ کمیونٹی پولیسنگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے کہا کہ حالیہ بارش میں جوانوں نے اپنی پرواہ کئے بغیر مسکینوں، بے سہارا، لاچار اور محروم طبقوں کو نہ صرف بارش سے بچنے کیلئے نہ صرف ریسکیو کیا بلکہ محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا خود بارش کے دوران مصیبت زدہ شہریوں کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر منزل مقصود تک پہنچاتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ ڈولفن سکواڈ کے جوان مین شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال کرواتے نظر آئے بارش کیوجہ سے بند گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو فیول فراہم کرواتے رہے، مکینیکل اور الیکٹریکل خرابیوں کو دور کرنے کیساتھ ساتھ دیگر سروسز فراہم کرتے نظر آئے تاکہ بارش کے موسم میں شہری اپنی منزل مقصور تک پہنچ سکیں۔ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ دنیاکے ترقی یافتہ ممالک کیطرح ہمیں بھی عہد حاضر کے اصولوں کو اپنانا ہوگا کمیونٹی پولیسنگ ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے پولیس پبلک پارٹنرشب کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔