
لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر اور موٹرسائکل کوپارک کرنے پرپابندی عائد کردی
موٹرسائیکل سوار شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کی پابندی احسن اقدام ہے اسکےنفاذ کویقینی بنا یا جائے گا, کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کسی لیپارک سائٹ پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائکل کوپارک کرنے کی سہولت نہیں ملے گی۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لیپارک کمپنی سٹی ٹریفک پولیس کے ہمراہ بغیر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو نتیجہ خیز بنائے۔لیپارک کمپنی شہر میں اپنی تمام پارکنگ سایٹس پر پابندی کیلئے آگاہی بینرز آویزاں کرے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نےلاہور ڈویژن میں سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین پر بھی ہیلمٹ پہننے کی پابندی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کی پابندی موٹرسائیکل سوار کو گرنے کیصورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتی ہے۔موٹرسائیکل سوار شہریوں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کی پابندی احسن اقدام ہے اسکےنفاذ کویقینی بنا یا جائے گا۔کمشنر لاہورہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے بعد ضلعی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہاہے کہ پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوتاہے، ان کا کہنا تھا انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ان احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے بھرپور ایکشن لیاجائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ پہننے کی اپیل بھی کی۔