مشرق وسطیٰ

اسلامی سوچ اور اخلاقی تربیت پر مبنی نظام تعلیم ہی نظریہ پاکستان کا محافظ اور وطن عزیز کی فلاح کا ضامن ثابت ہو سکتا ہے-دردانہ صدیقی

ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں- جھوٹ , الزام تراشی کی سیاست سے نوجوان طالبعلموں کے ذہنوں کو انتشارکا شکار کیا جا رہا ہے-دردانہ صدیقی

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو ملک کی نظریاتی حدود سے مخلص اور نوجوان نسل کی نفسیاتی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہیے -تحریک کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کل کا جزو ہیں لہذا بحیثیت ذمہ دار ہر فرد کو ادارے یا شعبے کے منصوبہ سے آگے بڑھ کر تنظیم کے مکمل منصوبہ عمل سے واقفیت حاصل کرنی چاہیے ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے شعبہ تعلیم جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے منعقدہ نشست سے خطاب کے دوران کیا – انہوں نے کہا کہ اسلامی سوچ اور اخلاقی تربیت پر مبنی نظام تعلیم ہی نظریہ پاکستان کا محافظ اور وطن عزیز کی فلاح کی ضامن ثابت ہو سکتا ہے ۔اپنےادارے کے منصوبوں کو بڑے مقاصد کے لئے تنظیم کے منصوبوں سے ہم آہنگ کریں اور تحریک اور اس کے کاموں کو بھرپور انداز میں متعارف کروائیں –
انہوں نے مزید کہا ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں- جھوٹ , الزام تراشی کی سیاست سے نوجوان طالبعلموں کے ذہنوں کو انتشارکا شکار کیا جا رہا ہے۔نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ہماری ذمہ داری ہے ۔
ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ مسلم ممالک وسائل سے مالا مال ہیں ۔تفرقہ بازی نے ملت کی ہوا اکھاڑ دی۔مادہ پرستی کا طوفان بھی وقت کا ایک بڑا چیلنج ہے ۔
کامیابی کا پودا صبر کا متقاضی ہے اسے سینچتے رہیں ۔جلد بازی نہ دکھائیں ۔ یقین رکھیں کہ اللہ کا دین ہی ضرور غالب ہو کررہے گا۔
ہمیں رائے کی قربانی ،جماعت کی پالیسز, اجتماعی فیصلوں پر یکسوئی اختیار کرنی ہوگی۔
نگران شعبہ تعلیم ,زینب آصف نے کہا کہ الحمد للہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی شعبہ تعلیم کے ادارہ جات کے ذریعےخواتین کے زیر نگرانی اس وقت پورے پاکستان میں ایک بڑا اور منظم نیٹ ورک کام کررہا ہے ۔ 355 تعلیمی یونٹس کے ذریعے 30000 سے زائد طلبہ وطالبات علم کی روشنی حاصل کررہے ہیں -جہاں نہ صرف تعلیم بلکہ تربیت کردار کا بھی منظم سسٹم ہے –
یاد رہے کہ شعبہ تعلیم حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ایک اہم نشست کراچی میں منعقد ہوئ جس میں
جامعات المحصنات اور المحصنات کمیونٹی سنٹر کی نگرانات اور ان کی ٹیم نے شرکت کی ۔ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی اور ان کی ڈپٹی سکرٹریز آمنہ عثمان, ،ثمینہ سعید ,سیکرٹری تسنیم معظم شریک ہوئیں ۔اجلاس میں نگران ادارہ جات نے اداروں کے کارکردگی، پیش رفت ،مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔
اجلاس کی صدر اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نےمختلف امور پر رہنمائی دی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button