اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان نے دنیا کا پہلا اے آی ٹی وی شو لانچ کردیا ہے

ڈاکٹرقیصر رفیق نے پاکستان کے پہلے اے آئی اینکربننے کا اعزاز حاصل کرلیا

وائس آف جرمنی کے نمائندے کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں پاکستان دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ ڈسکور پاکستان چینل نے دنیا کا پہلا اے آئی ٹی وی شو” اے آئی ٹاک” کے نام سے لانچ کردیا ہے۔ڈاکٹر قیصر رفیق کو پاکستان کے پہلے اے آئی اینکرہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ ٹی وی پر نشر والے شو میں ناظرین کےلئے اس وقت بہت دلچسپی پیدا ہوگئی جب اے آئی اینکر ڈاکٹر قیصر کے ساتھ دو غیر ملکی اے آئیز اور ایک پاکستانی اے آئی پروگرام میں بطور مہمان اور تجزیہ کار شامل ہوگئے۔ ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈآکٹر قیصر رفیق جدت کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مہارت رکھتے ہیں۔
یہ انکا ہی آئیڈیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے انسان نما اپنا ہی اے آئی متعارف کرادیا جو سات سو فیشل کے ساتھ نقل و حرکت اوران جیسی آواز کے ساتھ بول سکتا ہے۔
اس ٹی وی شو میں اس وقت کلائمکس نظرآتاہے جب حقیقی ڈاکٹر قیصر رفیق شو میں پہنچ کر اپنے ہی آے آئی سے بات شروع کردیئے ہیں۔
ڈسکورپاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی شو باقاعدگی سے نشر ہوگا اور یہ میڈیا انڈسٹری میں گیم چینجرثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہیومن ریسورس کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ اے آئیز حقیقت ہیں اورپاکستان اس ٹیکنالوجی میں دنیا کو پیچھے چھوڑ چکا ہے ۔ اے آئیز کی ذریعے نہ صرف ہم اپنے کام کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ لوگوں کو تعلیم و ہنر دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ٹورازم میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button