
بارش کے پہلے قطرے سے ہی ایم ڈی واسا غفران احمد بمہ افسران ،عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک رہے
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی طرف سےایم ڈی واسا اور ان کی ٹیم کو مون سون بارشوں سے بہترین حکمت عملی سے نمٹنے پر شاباش دی گئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ساون لاہور میں صبح تقریبا 7:15 بجے سے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ دوپہر دو بجے تک جاری رہا۔ بارش کے پہلے قطرے سے ہی ایم ڈی واسا غفران احمد بمہ افسران ،عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک رہے۔بارشی پانی اور نکاسی آب آپریشن کے متعلق لمحہ بہ لمحہ وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر ،حکومت پنجاب کی تمام انتظامیہ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ،سیکرٹری ہاؤسنگ سجاد ڈال کو مطلع کیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد خود فیلڈ میں متحرک رہے۔شہر بھر کے مختلف انڈر پاسز ،ڈسپوزل اسٹیشن اور نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ کیپٹن مبین شہید ،کلمہ چوک،ماڈل ٹاون انڈر پاس، مسلم ٹاون انڈر پاس کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ قرطبہ چوک ،لکشمی چوک پر نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا ۔
اب تک لاہور کے بیشتر علاقوں میں 200 ملی میٹر کے قریب اور گلشن راوی اور ائیرپورٹ میں 205 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی خود فیلڈ میں متحرک نظر ائے ان کے علاوہ وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر ،وزیر اطلاعات عامر میر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا ،ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ ثیدر،سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز بابر امان بابر، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ،سیکرٹری ایکسائز ،سیکرٹری فاریسٹ نے بھی مختلف ٹاؤنز کا دورہ کیا ڈسپوزل اسٹیشنز اور نکاسی آب آپریشن کے متعلق بریفنگ لی اور واسا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ایم ڈی واسا کی خصوصی ہدایات پر تمام مرکزی شاہراہوں کو بروقت کلیئر کرکے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا۔بیشتر علاقے بارش رکتے ہی کلیئر کر دیے گئے۔آج جیل روڈ پر 113ملی میٹر، ایئرپورٹ 205ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 115لکشمی چوک 182اپر مال 128مغلپورہ 167 تاجپورہ 198 نشتر ٹاون 198چوک نا خدا126 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ پانی والا تالاب 177فرخ آباد 163 گلشن راوی 204اقبال ٹاون 164سمن آباد 104جوہر ٹاون 190ملی میٹر قرطبہ چوک 175 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مزید بارشوں کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے پیشگی تیاریوں کی ہدایات کیں اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو صاف رکھنے اور جنریٹرز میں فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کیں۔