
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس اسٹیشنز کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اہم اجلاس
صوبائی دارالحکومت کے پولیس اسٹیشنزکی تزین و آرائش کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ایس ایس پی(آپریشنز)کو ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) کو سول لائنز اور سٹی جبکہ سی ٹی او لاہور کو صدر ڈویژن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کو سپروائز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس اسٹیشنز کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کے پولیس اسٹیشنزکی تزین و آرائش کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر کی سربراہی میں ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری اور سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی(آپریشنز)کو ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژن، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) کو سول لائنز اور سٹی جبکہ سی ٹی او لاہور کو صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویژن کو سپروائز کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ سی سی پی اولاہورنے کہا کہ ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز پولیس اسٹیشنز کی صفائی،مینٹننس اور مال مقدمہ متعلقہ فورم میں جمع کروانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ بلال صدی کمیانہ نے قبضہ میں لی گئی لاوارث و دیگرنوعیت کی وہیکلز کو فوری متعلقہ فورم میں جمع کروانے اورمتعلقہ افسران کو پولیس اسٹیشنز کی بلڈنگزکاانفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز محکمہ پولیس کی بنیادی اکائی اور انصاف فراہم کرنے کاا ولین ذریعہ ہے۔پولیس اسٹیشنز کے انفراسٹرکچر میں جدت اوربہتر ورکنگ کنڈیشن سے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلوری کامعیار بہتر ہوگا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ تھانوں میں آنے والے لوگوں سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تھانوں میں خواتین، بزرگوں اور بچوں سے ترجیحی سلوک کیا جائے۔تھانے لاہور پولیس کا چہرہ ہیں، انہیں بہترین نظر آنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ لاہور پولیس کا ماٹو عوام کی خدمت اور تحفظ ہے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصررضوی، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف، ایس ایس پی (انویسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری اور سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز اور ڈویژنل ایس پیزنے شرکت کی۔