’عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بتائیں میں اصولوں پر سمجھوتا نہیں کروں گا‘
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نے بتایا کہ ’عمران خان کو انتہائی بُرے حالات میں رکھا گیا ہے جو کسی بھی انسان کے لیے موزوں نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو بتائیں میں اپنے اُصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔‘
سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہیں جیل میں سخت حالات میں رکھا گیا ہے جو کسی بھی انسان کے لیے موزوں نہیں تاہم وہ بہتر ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نے بتایا کہ ’عمران خان کو انتہائی بُرے حالات میں رکھا گیا ہے جو کسی بھی انسان کے لیے موزوں نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو بتائیں میں اپنے اُصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔‘
رؤف حسن کے بقول ’70 سالہ عمران خان کو جیل کی سی کلاس میں رکھا گیا ہے جہاں صرف نماز پڑھنے کے لیے چٹائی کی جگہ ہے اور وہ فرش پر بِچھے ایک گدّے پر سو رہے ہیں۔ ’دن کی روشنی بھی بہت کم ہے اور ایک پنکھا ہے لیکن گرمی کی لہر میں کوئی ایئر کنڈیشنر نہیں۔‘
سابق وزیراعظم کے ترجمان نے اُمید ظاہر کی کہ وہ ’ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور فیصلہ معطل کر دیا جائے گا جبکہ نااہلی کو منسوخ کر دیا جائے گا۔‘
روؤف حسن سمجھتے ہیں کہ عمران خان کے جیل میں رہنے سے ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئے گی۔ ’وہ عوامی لیڈر ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے پاس اُن کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی ہر وجہ موجود ہے۔‘
اُدھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ’پُرامن اسمبلی کے حق کا احترام کرنے کی ضرورت‘ پر زور دیا ہے۔
ان کے نائب ترجمان فرحان حق نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’انہوں نے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے اور پاکستانی حکام سے مناسب عمل اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرنےپر زور دیا۔