
پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے ک
صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک سیلابی پانی میں پھنسے گیارہ ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی۔ مون سون سیزن میں اب تک مجموعی طور پر ساٹھ ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 275میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔ بہاولنگر 312،چنیوٹ42جھنگ 3324لیہ2856ننکانہ 537اوکاڑہ 396مظفرگڑھ میں 51افراد کو طبی امدا د دی گئی۔صوبہ بھر میں 295ریلیف کیمپس لگائے گئے جس میں سیلاب سے متاثرہ افرادکو سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈی جی خان میں 1923قصور 7039مظفرگڑھ 2124اوکاڑہ 4259ویہاڑی 100نارووال 523اورننکانہ میں 454افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ڈی جی خان 3039قصور 2412خانیوال 1645مظفرگڑھ 1758ننکانہ 885پاکپتن 283اور نارووال میں 83مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک سیلابی پانی میں پھنسے گیارہ ہزار سے زائد افراد کی جان بچائی گئی۔ مون سون سیزن میں اب تک مجموعی طور پر ساٹھ ہزار افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئی۔ضلع چنیوٹ میں چالیس کے قریب خاندانوں میں راشن کے تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں۔
بہاولنگر، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں دو ہزار کے قریب افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔ اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک فرد جان بحق ہوا ہے۔سیالکوٹ میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئےبہاولنگر1995چینوٹ 40ڈی جی خان 29اور سیالکوٹ میں دو گھر وں کو نقصان پہنچا ۔ ضلع بہاولنگر میں 86چینوٹ 16ڈی جی خان 7جھنگ 40خانیوال 65لیہ65اوکاڑ ہ 69پاکپتن میں 29بستیاں سیلابی پانی سے متاثر ہوئیں۔بہاولنگر44896بہاولپور220ڈی جی خان 7997خانیوال 24200لیہ 5762ننکانہ 816اوکاڑہ 21350پاکپتن 8427شیخوپور ہ 1100ویہاڑی 19061ایکڑ فصلیں متاثر ہوئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جان و مال کی حفاظت کے لئے ریسکیو اداروں نے بھرپور خدمات فراہم کی ہیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ شعور و آگہی مہم جاری ہے، مون سون سیزن کے اختتام تک انتظامیہ متحرک رہے۔
شہری ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1129 پر رابطہ کریں۔