مشرق وسطیٰ

ڈیرہ غازی خان بورڈ کی پوزیشن ہولڈر عبیرہ بی بی کی حکومت پنجاب نے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لے لی

بچی عبیرہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل تو کر لی مگر بچی کا کہنا تھا کہ غربت کے سبب مزید تعلیم کا حصول اس کیلئے مشکل ہے جس کا پنجاب حکومت نے فوری نوٹس لے لیا

ڈیرہ غازی خان پاکستان( پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب):‌ ڈیرہ غازی خان بورڈ کی پوزیشن ہولڈر عبیرہ بی بی کی خبر نشر ہونے کے بعد حکومت پنجاب کا نوٹس،طالبہ کے تمام تعلیمی اخراجات لینے کی ذمہ داری لے لی ہے.تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈیری ایجوکیشن ڈیرہ میں گورنمنٹ گرلز سکول کینال کالونی کی بچی عبیرہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل تو کر لی مگر بچی کا کہنا تھا کہ غربت کے سبب مزید تعلیم کا حصول اس کیلئے مشکل ہے جس کا پنجاب حکومت نے فوری نوٹس لے لیا اوربتایا گیا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی نے تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے تمام اخراجات کی ذمہ داری لے لی ہے سی ای او ایجوکیشن راجن پور بلال احمد عباسی نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں ذمہ داری قبول کرکے کالج میں داخلہ کے لیے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔ شہریوں نے ایجوکیشن اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ گورنمنٹ گرلز سکول کینال کالونی کی اس ہونہار طالبہ نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں ڈیرہ بورڈ کے چاروں اضلاع میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے جہاں سکول کا نام بلند کر دیا وہاں پر والدین اور ضلع کے لیے اعزاز سے کم نہ ہے۔ سابق چیف وہب سردار نصر اللہ دریشک۔ ڈپٹی سپیکر میردوست محمد مزاری۔ سابق وزراء محسن خان لغاری۔ حسنین بہادر دریشک۔ ڈائریکٹر اوپن یونیورسٹی پر وفیسر قیصر عباس کاظمی۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شاہ نواز خان۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر۔ ڈپٹی کمشنر سی ای او تعلیم۔ پنجاب متحدہ محاذ اساتذہ کرام جماعت اسلامی کے ضلع امیر ڈاکٹر عرفان اللہ ملک نے سربراہ ادارہ میڈیم نگہت گل کو مبار ک باد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کہ وہ مزید ادارہ کی فلاع وبہود اور بچوں کی تعلیم میں بہتری لانے کی کوشش کریں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button