اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کے زیراہتمام مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کیلئے تقریب کا انعقاد

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر سینٹرل پنجاب رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف تعلیمی اداروں کے 250 طلباء وطالبات کو پاک بحریہ کے آپریشنز، تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں پر بریفننگ دی گئی

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاک بحریہ کی جانب سے ‘ایک دن پاک بحریہ کے ساتھ’ کے زیر عنوان مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کی تقریب پاکستانی نیوی وار کالج لاہور میں منعقد کی گئی۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر سینٹرل پنجاب رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف تعلیمی اداروں کے 250 طلباء وطالبات کو پاک بحریہ کے آپریشنز، تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں پر بریفننگ دی گئی۔اس کے علاوہ تقریب میں اسپیشل سروس گروپ پاکستان نیوی کی جانب سے اینٹی ٹیررازم ڈیمو کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ شرکاء کی جانب سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں اور تقریب کے انعقاد کو بھی سراہا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button