مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر میثاق سینٹر قائم

اسلامی ریاست میں تمام غیر مسلم اقلیتوں کو عقیدے، مذہبی آذادی، جان و مال کے تحفظ کا حق حاصل ہے، سی ٹی او لاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اقلیتی کے حقوق کے تحفظ کے پیش نظر پولیس خدمت مرکز لبرٹی میں اقلیتی کےلئے میثاق سینٹر قائم کردیا گیا، تمام اقلیتی پاکستانی کسی بھی مدد راہنمائی اور پولیس سروسز کےلئے میثاق سینٹرز پر تشریف لاسکتے ہیں، اس حوالے سے مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ میثاق سینٹرز میں اقلیتوں کو ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کیں جائیں گیں، اقلیتی سینٹر کا انچارج بھی اقلیت تعینات کیا گیا، مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ میثاق سینٹرز کی تشکیل سے مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملے گا،اسلام اور آئین پاکستان ہم سب کو حسن سلوک اور حقوق العباد کی تعلیم دیتا ہے، اسلامی ریاست میں تمام غیر مسلم اقلیتوں کو عقیدے، مذہبی آذادی، جان و مال کے تحفظ کا حق حاصل ہے،

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button