مشرق وسطیٰ

سموگ کی روک تھام کیلئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کرنے کا حکم

اجلاس میں " اب گاؤں چمکیں گے" پروگرام پر عملدرآمد اور تجاوزات کیخلاف مہم کا بھی جائزہ لاہور میں خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی،رات کے اوقات میں ڈرون کیمروں کے ذریعے سرویلنس کی جائیگی،  لاہور،شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں خصوصی اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دیئے جائیں، بریفنگ,چیف سیکرٹری کی ہدایت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نگران پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام کیلئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کرنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔
ہدایا ت چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں منعقداجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اور گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے اور لاہور،شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں خصوصی اینٹی سموگ سکواڈز تشکیل دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں، محکموں کو ازسر نو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ سموگ  کی روک تھام کیلئے تمام محکمے مشترکہ کوششیں عمل میں لائیں، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کا کام انسانیت کی خدمت ہے۔انہوں نے مسافروں کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہائی ویز پر واقع پیٹرول پمپس پر نئے واش رومز تعمیرکروانے سے متعلق ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں ” اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام پر عملدرآمد اور تجاوزات کیخلاف مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ چیکنگ کیلئے لاہور میں خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی اوررات کے اوقات میں تھرمل سنسر کے حامل ڈرون کیمروں کے ذریعے سرویلنس کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button