
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی کی نادہندہ سرکاری اداروں سے وصولیوں کا سلسلہ جاری ، کروڑوں روپے کی وصولیاں کی گئیں
انجینئرشاہد حیدر کی ہدایات موصول ہونے کے بعد کمشنر لاہور اور واسا حکام کو خط لکھے گئے جس پر کمشنر لاہور نے بعذریعہ ٹی ایم اے حکام 300 ملین روپے کا چیک لیسکو حکام کے حوالے کیا تاہم واسا کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں، واسا حکام کی جانب سے کوئی ردعمل نہ دینے پر چیف ایگزیکٹو کے حکم پر واسا کے تمام ٹیوب ویلز کے کنکشن منقطع کردیئے گئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):تفصیلات کے مطابق متعدد سرکاری ادارے لیسکو کے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں جس کی وجہ سے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی ہر صورت میں ممکن بنائی جائے ، انجینئرشاہد حیدر کی ہدایات موصول ہونے کے بعد کمشنر لاہور اور واسا حکام کو خط لکھے گئے جس پر کمشنر لاہور نے بعذریعہ ٹی ایم اے حکام 300 ملین روپے کا چیک لیسکو حکام کے حوالے کیا تاہم واسا کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں، واسا حکام کی جانب سے کوئی ردعمل نہ دینے پر چیف ایگزیکٹو کے حکم پر واسا کے تمام ٹیوب ویلز کے کنکشن منقطع کردیئے گئے جس کے بعد واسا حکام نے بھی 320 ملین کا چیک جمع کروادیا اور باقی واجبات بھی آئندہ چند روز کے دوران ادا کرنے کا وعدہ کیا، واضح رہے کہ واسا کے ذمہ کل 6754 ملین روپے واجب الادا تھے۔
دوسری جانب لیسکو کے سینٹرل سرکل سے وصول شدہ ڈیٹا کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے 38,143,108 روپے، ڈرگز ٹیسٹنگ لیب سے 8,575,363روپے، پی ڈی ایم اے سے 937,885 روپے، انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ 1,338,815روپے، امیر الدین کالج سے 627677 روپے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے 14,010,205 روپے، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 2,333,059 روپے، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے 1,800,000اروپے، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے 297,610روپے، گورنمنٹ ڈیف اسکول سے 145,642روپے، کنزیومر کورٹ سے 120,650روپے کی ریکوری کی گئی۔