کاروبار

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور کشف فاونڈیشن کے درمیان کشف جینڈر بانڈ پیش کرنے کے لیے معاہدہ

کشف جینڈر بانڈ کی ڈسٹری بیوشن کا یہ انتظام پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالی شمولیت کے حکومتی ایجنڈے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس بانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی مائیکرو انفراسٹرکچر فنانس کے قرضوں کے لیے استعمال کی جائے گی جن میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے انٹرپرینیورشپ، بزنس سپورٹ، سیلاب کی بحالی، تعلیم، اور گھر کی بحالی جیسے متعدد منصوبے شامل ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے کشف فا¶نڈیشن کے ساتھ ڈسٹری بیوشن کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت،ا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے غیر انفرادی کاروباری بینکنگ کلائنٹس کو کشف جینڈر بانڈز (Kashf Gender Bonds)پیش کرے گا۔
کشف جینڈر بانڈ کی ڈسٹری بیوشن کا یہ انتظام پاکستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالی شمولیت کے حکومتی ایجنڈے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس بانڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی مائیکرو انفراسٹرکچر فنانس کے قرضوں کے لیے استعمال کی جائے گی جن میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے انٹرپرینیورشپ، بزنس سپورٹ، سیلاب کی بحالی، تعلیم، اور گھر کی بحالی جیسے متعدد منصوبے شامل ہیں۔ یہ بانڈ بینک کے کلائنٹ بیس کے لیے بہترین ویلیو پروپوزیشن بھی پیش کرتا ہے، جس کی وجہ اس کی طویل مدتی AAA درجہ بندی اورانفراضامن کی جانب سے پیش کی گئی ضمانت ہے جس سے مسابقتی منافع حاصل ہوتاہے۔ انفراضامن، 100 فیصد اصل رقم کے دو سہ ماہی منافع کی ادائیگی کی ضمانت بھی دے رہا ہے۔
معاہدے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ہیڈ آف کنزیومر ، پرائیوٹ اینڈ بزنس بینکنگ (CPBB)،سعدیہ ریاض، کشف فا¶نڈیشن کی بانی و منیجنگ ڈائریکٹر رُوشانحہ ظفر اورانفراضامن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ماہین رحمن کی موجودگی میں معاہدے پردستخط کیے گئے۔
اس موقع پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی CPBB کی ہیڈ،سعدیہ ریاض نے کہا:”اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ہم خواتین کی شرکت کو بڑھانے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس اہم منصوبے کے لیے کشف فا¶نڈیشن کے ساتھ شراکت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
اپنے کلائنٹس کے ساتھ ہماری وابستگی غیر مشروط ہے اور ہم اُن کی ضروریات کے مطابق حل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے ویلتھ مینجمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ہم اپنے کلائنٹس کے لیے بہترین سرمایہ کاری اور تحفظ کے حل پیش کرتے ہیں۔ یہ انتظام ہمیں بانڈ کی کوالٹی کریڈٹ ریٹنگ، مارکیٹ میں مسابقتی واپسی اور انفراضامن کی جانب سے فراہم کی گئی گارنٹی کے باعث اپنے کلائنٹس کو حقیقی قدر فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہم اس کے لیے ایک مضبوط رغبت کی توقع کرتے ہیں۔“
کشف فاونڈیشن کی بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر، روشانحہ ظفر نے کہا:”کشف خواتین کے لیے اختراعی مالیاتی خدمات میں سرمایہ کاری کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ صنفی بانڈ پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کیپٹل مارکیٹس سے جوڑ کر فنانس کو قابل رسائی بنائے گا، ایک ایسا طبقہ جسے عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ہم انفراضامن کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک ضامن کے طور پر اہم کردار ادا کیا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ کشف فا¶نڈیشن اورا سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے درمیان ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ مالی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے اور اس طرح یہ ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور خواتین میں سرمایہ کاری کے لیے ایک زبردست کاروباری کیس قائم کرے گا۔
انفراضامن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر،ماہین رحمٰن نے کہا:”ہم پاکستان میں پہلی صنفی بانڈ ٹرانزیکشن کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی طویل تاریخ کے ساتھ اس پیشرو اقدام کے لیے کشف فا¶نڈیشن کے مشکور ہیں۔ ایک ایسے ملک کے طور پر جو جینڈر ایکویٹی انڈیکس بہت نیچے ہے یہ لین دین خواتین کو بااختیار بنانے اور مالی شمولیت کے لیے تجارتی سرمائے میں اضافہ کرنے کی جانب ایک اہم جست کی نشاندہی کرتا ہے اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی اور نمو میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ لین دین نجی شعبے کے زیر قیادت منصوبوں میں نجی ادارہ جاتی سرمایہ کاری میں غیر معمولی طور پر قابل بنانے کے لیے ضمانتوں اور کریڈٹ بڑھانے کی سہولیات کے استعمال کی طاقت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button