
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے موسلادھار بارش کے دوران مختلف نشیبی شاہراہوں کے دورے، ٹریفک کی روانی تک سڑکوں پر موجود رہے
شدید اور موسلادھار بارش کے باوجود شہریوں کو کہیں ٹریفک کا مسئلہ نہیں ہوا،ٹریفک وارڈنز شدید بارش کے دوران بھی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھتے نظر آئے، مستنصر فیروز
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز شدید اور موسلادھار بارش کے دوران ٹریفک کی بحالی اور موثر روانی تک سڑکوں پر موجود رہے، مستنصر فیروز نے گرین ٹاؤن، ٹاؤنشیپ، فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ، کینال روڈ، جیل روڈ، مزنگ، مال روڈ، سیکرٹریٹ چوک، ایم اے او کالج چوک سمیت دیگر نشیبی علاقوں کا وزٹ کیا، بارش کے دوران ٹریفک پولیس شہریوں کی مدد و راہنمائی اور ٹریفک کو رواں دواں رکھتے نظر آئی، سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے پہلے ہی کینال روڈ انڈر پاسسز اور نشیبی سڑکوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی جس سے ٹریفک کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا، سی ٹی او لاہور کے خصوصی احکامات پر ڈویژنل افسران اور سرکل افسران کو اپنی اپنی ڈویژن، سرکل کا جائزہ لیتے رہے، سی ٹی او لاہور نے مختلف پوائنٹس پر کھڑے رہ کر ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا، بارش کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر پانی جمع رہا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بارشی پانی کیوجہ سے ٹریفک سست رفتار میں رواں دواں رہی، شدید بارش کے باوجود بھی وارڈنز ٹریفک کی روانی کا یقینی بنائے ہوئے ہیں، تمام لفٹرز اور بریک ڈاؤنز نشیبی سڑکوں پر موجود ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سرکل افسران، واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہے، سی ٹی او لاہور کی طرف سے ٹریفک وارڈنز کو خصوصی ہدایات جاری کی جاتی رہی کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہریوں کی فوری مدد کرتے نظر آئیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ الیکٹرک تنصیبات سے دور رہے، وزٹ کے دوران انہوں نے متعدد اہلکاروں شاباش دی اور تعریفی اسناد جاری کرنے کے بھی احکامات دئیے، انہوں نے واسا انتظامیہ کی کارکردگی کو بے حد سراہا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک اور جانفشانی سے مون سون بارشوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا،