مشرق وسطیٰ

سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، ماحولیات آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال

میٹنگ میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور سموگ پر قابو پانے کیلئے مجوزہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ سے ورلڈ بینک کے وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ، فضائی آلودگی اورماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے صنعتی ڈیٹا کو اپ گریڈ کرنے اور ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ شیئر کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اور سموگ پر قابو پانے کیلئے مجوزہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ محکمہ صنعت و تجارت نے ورلڈ بینک کی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ورلڈ بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انڈسٹریز کو آسان شرائط پر فنڈنگ کی جانی چاہیے تا کہ وہ فضائی آلودگی کو کم کرنے والی ٹیکنالوجیز اختیار کرے۔ واضح رہے کہ تمام سٹیک ہولڈر ز محکمہ ماحولیات،انڈسٹریز، ٹرانسپورٹ، فنانس اور دیگر محکمے مقامی ہوٹل میں ہونے والی مشترکہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ جس میں ماحولیات آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ڈی جی انڈسٹریز عائشہ حمید، ایڈیشنل سیکرٹری ماجد اقبال، ایم ڈی پیسک عاصم جاوید اور دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ عالمی بینک کے وفد نے کرس وارنر، کلیم انور میر، احمد اسلم دانش علی شفقت اللہ اور دیگر شامل تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button