پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ترقی میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور انسان دوست خدمات کے فروغ اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کی جانب سے ادا کیے گئے شاندار کردار کو سراہا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ناظم/صدر بشپ (چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ) ڈاکٹر آزاد مارشل نے مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جناب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ترقی میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور انسان دوست خدمات کے فروغ اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کی جانب سے ادا کیے گئے شاندار کردار کو سراہا۔
انہوں نے مسیحی برادری کے لیے گہرے احترام کا اظہار کیا اور متحدہ اور ترقی پسند پاکستان کے لیے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف نے اس بات زور دیا کہ ’اسلام امن کا مذہب ہے اور اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘
مسیحی برادری کے ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے آرمی چیف کے اس اقدام کو پاکستانی اقلیتوں کے لیے ایک تحریک کے طور پر سراہا کہ وہ قوم کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ فعال حصہ لیں اور ایک مربوط اور روادار معاشرے میں اپنے اعتماد کو بحال کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button