مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس نے فرینڈ زآف پولیس اِنٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا

طلباء کے وفد کو تھانہ مزنگ،پولیس خدمت مرکز گلبرگ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز، ڈولفن ہیڈ کوارٹرز اورٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا وزٹ کروایا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس نے فرینڈ زآف پولیس اِنٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو اِنٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا گیا۔ طلباء کے وفد کوپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، تھانہ مزنگ،پولیس خدمت مرکز گلبرگ،پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز، ڈولفن ہیڈ کوارٹرز اورٹریفک ہیڈ کوارٹرزپنجاب کا وزٹ کروایا گیا۔ انٹرن شپ پروگرام کے تحت پولیس لائنزمیں طلباء کو بریفنگ دی گئی۔ اینٹی رائٹ فورس کے دستے نے وفد کو جلسے و جلوسوں سے نمٹنے کیلئے عملی مظاہرہ پیش کیا۔ایس ایچ او مزنگ نے وفد کو تھانہ مزنگ کے فرنٹ ڈیسک،حوالات سمیت مختلف سیکشنز کا معائنہ کروایا اورتھانہ کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ اے ایس پی گلبرگ نے وفد کو پولیس خدمت مرکز گلبرگ کا وزٹ کروایا اورشہریوں کو ایک ہی چھت تلے دی جانے والی 14 سے زائد سہولیات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تحفظ ومیثاق سنٹرز کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی۔ وفد کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز،ٹریفک پولیس کی ورکنگ اور ڈولفن ہیڈ کوارٹرز کا بھی وزٹ کروایا گیا۔ طلباء کو پولیس ومتعلقہ اداروں کی ورکنگ بارے معلومات فراہم کی گئیں۔فرینڈز آف پولیس کے تحت تعلیمی اداروں سے ہونہار اورمحنتی طلبا ء کواِنٹرن شپ پروگرام میں شامل کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button