مشرق وسطیٰ
لیسکو ریجن میں چیف ایگزیکٹوکی ہدایات پرکسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری
لیسکو کی جوہر ٹاؤن سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا، مہر عثمان پلازہ میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات پرکسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او جوہر ٹاؤن عرفان علی نے پولیس اور اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ شاہ دہ کھوئی میں سرچ ااپریشن کیا دوران آپریشن مہر عثمان پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی۔تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ 30کمروں پر مشتمل فلیٹس میں فور کور کیبل کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی اور 40کے قریب اے سی جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے چلائے جا رہے تھے۔کنکشن منقطع کر کے ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے اور 105,000 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جس کی کل رقم 7000000ہے جرمانہ کیا گیا ہے۔