کاروبار

ایس ایم تنویر سے انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں تاجر تنظیموں کے نمائندہ وفدنے ملاقات،تاجروں کے مسائل پر بات چیت

بدھ کے روز مارکیٹوں کی بندش کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب سے بات کروں گا: صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نگران حکومت سموگ کے تدارک اور آلودگی کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں تاجر تنظیموں کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی۔ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سموگ کی وجہ سے بدھ کے روز مارکیٹوں کی بندش کے مسئلے پر بات چیت ہو ئی۔اس موقع پرتاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے صوبائی وزیر کو تاجر برادری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز مارکیٹوں کی بندش کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب سے بات کروں گا۔تاہم اگرخدانخواستہ سموگ کی صورتحال خراب ہوئی تو تاجروں کو تعاون کرنا ہو گا۔ لوگو ں کو سموگ سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سموگ کے تدارک اور آلودگی کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ سموگ کے تدارک اورآالودگی کے خاتمے کے حوالے سے طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت کاروبار کی بندش نہیں بلکہ فروغ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے وفاقی حکومت سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے وفاق سے بات چیت کی جائے گی۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کا نمائندہ ہوں اس لئے ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں کی بندش سے تاجر طبقہ کے ساتھ ڈیلی ویجرز بھی متاثر ہوں گیاس لئے مارکیٹوں کی بندش کی بجائے سموگ کا باعث بننے والے عوامل پر فوکس کیا جائے۔تاجر رہنما مجاہد منقصود بٹ نے کہا کہ تاجر برادری سموگ کے تدارک کے لئے تاجر دوست محسن نقوی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ڈی جی انڈسٹریز عاٖئشہ حمید، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صنعت و تجارت کے افسران اور مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران ملاقات میں موجودتھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button