مشرق وسطیٰ

پاک جاپان بزنس فورم کے زیر اہتمام 15ویں سالانہ اجلاس عام اور عشائیہ کا انعقاد

اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فورم کے سالانہ اجلاس عام کے بعد عشائیہ اور تفریحی پروگرام منعقد ہوئے جس میں فورم کے ممبران کے علاوہ کراچی میں مقیم سفارتی برادری کے متعدد افراد نے شرکت کی

کراچی پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان-جاپان بزنس فورم (پی جی بی ایف) کا 15واں سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا جس کی صدارت فورم کے پیٹرن-اِن-چیف اور پاکستان میں جاپان کے سفیر عزت مآب مٹسوہیرو واڈا (Mitsuhiro Wada) نے کی۔
فورم کے نومنتخب چیئرمین، جناب مرتضیٰ مانڈوی والا نے سابقہ چیئرمین کلیم فاروقی، سینئر وائس چیئرمین، ایٹارو ناکامورا (Itaru Nakamura) اور وائس چیئرمین، فیروز عالم شاہ کی معاونت سے سالِ رواں کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں جبکہ مالی رپورٹ، فنانس ڈائریکٹر حنیف ستار نے پیش کی۔
پاکستان- جاپان بزنس فورم دو طرفہ کاروباری تعلقات کا معروف فورم ہے جس کے بورڈ میں 20 ڈائریکٹرز شامل ہیں اور ان میں سے 10 ڈائریکٹرز جاپانی شہری ہیں۔یہ ارکان جاپان میں کاروباری مفادات رکھتے ہوئے پاکستان میں مقیم ہیں اور یہاں جاپانی کمپنیوں کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان- جاپان بزنس فورم کے بورڈ میں مبصر ممبران، کراچی میں جاپان کے قونصل جنرل، اوڈاگیری توشیو (Odagiri Toshio) اور جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن)جے ای ٹی او(کے کنٹری ہیڈ، کازونوری یاماگوچی (Kazunori Yamaguchi)بھی شامل ہیں۔ فورم کے ارکان میں آٹوموٹیو، فارماسیوٹیکلز، انفار میشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، فشری، پیٹروکیمیکل اور اسٹیل سمیت تجارت و صنعت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فورم کے سالانہ اجلاس عام کے بعد عشائیہ اور تفریحی پروگرام منعقد ہوئے جس میں فورم کے ممبران کے علاوہ کراچی میں مقیم سفارتی برادری کے متعدد افراد نے شرکت کی۔
کراچی میں جاپان کے نائب قونصل جنرل، یاسوشی ناکاگاوا (Yasushi Nakagawa) نے سیکسوفون(saxophone) بجار کر حاضرین کو محظوظ کیا اور اُن سے خوب داد وصول کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button