مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کو بہتر بنانے بارے میں اہم اجلاس

ٹاؤن پلاننگ ونگ کی مینول فائلوں اور پرانے نظام کی بجائے ڈیش بورڈ میں املاک کے ریکارڈ کو مرتب کیا جا سکے گا۔محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ایل ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول کو بہتر بنانے کے بارے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ بلڈنگ کنٹرول کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے لائحہ عمل پیش کیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے بلڈنگ کنٹرول میکانزم میں بہتری لانے کے لیے آئی ٹی بیسڈ کنٹرول روم بنانے کی تجویز پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ بلڈنگ کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے ڈیش بورڈ اور ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ڈیش بورڈ کی تشکیل سے نقشہ کی منظوری، تعمیرات کا مکمل ریکارڈ و دیگر تفصیلات ایک کلک پر دستیاب ہو سکے گا۔ شہر میں غیر قانونی تعمیرات و کمرشلایزیشن کی روک تھام کے لیے جی آئی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اجلاس میں ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں سروے اور فالو اپ کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے ٹائم لائن طلب کر لی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جی آئی ایس اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرویلنس کو بہتر بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ کی مینول فائلوں اور پرانے نظام کی بجائے ڈیش بورڈ میں املاک کے ریکارڈ کو مرتب کیا جا سکے گا۔ایل ڈی اے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل ڈی جی یو پی خالد گورائیہ، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، چیف ٹاؤن پلانر ون سدرہ تبسم، ڈائریکٹر ایس ڈی سی کلیم یوسف، ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الباسط اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button