انٹرٹینمینٹ

امیتابھ کا بیٹی کو 50 کروڑ انڈین روپے کا تحف

بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق بچن خاندان کا مشہور زمانہ بنگلہ ’پرتیکشا‘ شویتا بچن کو باضابطہ طور پر تحفے میں دے دیا گیا ہے اور اب وہ 50 کروڑ انڈین روپے کے اس گھر کی اکلوتی مالک ہیں۔

انڈیا کے مشہور اداکار امیتابھ بچن سنیچر کو خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی شویتا بچن کو ایک بہت مہنگا تحفہ دیا ہے۔
بالی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق بچن خاندان کا مشہور زمانہ بنگلہ ’پرتیکشا‘ شویتا بچن کو باضابطہ طور پر تحفے میں دے دیا گیا ہے اور اب وہ 50 کروڑ انڈین روپے کے اس گھر کی اکلوتی مالک ہیں۔
امیتابھ بچن نے اس حوالے سے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں جس کے ساتھ ہی ان کے کل اثاثوں کی مالیت میں فرق آ گیا ہے۔ جبکہ شویتا کل اثاثوں کی مالیت میں بھی فرق آیا ہے۔
اگرچہ امتیابھ اپنے خاندان کے سربراہ ہونے کے ناطے اب بھی سب سے زیادہ دولت کے مالک ہیں۔ وہ اور ان کے اہل خانہ 50 ارب انڈین روپے سے زیادہ کی مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
اس بیش قیمت تحفے کے ساتھ شویتا بچن کے اثاثوں کی مالیت دوگنا ہو گئی ہے تاہم ان کی بھابھی ایشوریا رائے بچن کے ابھی بھی ان سے 590 فیصد زیادہ اثاثے ہیں۔
بچن خاندان کی دولت
امیتابھ بچن کے کل اثاثوں کی مالیت
امیتابھ بچن کے کل اثاثوں کی مالیت 30 ارب 160 کروڑ انڈین روپے ہے لیکن شویتا بچن کو بنگلہ تحفے میں دینے کے بعد اس میں 50 کروڑ انڈین روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ بالی وڈ کے شہنشاہ کی سالانہ آمدنی 50 کروڑ انڈین روپے ہے۔ وہ اس وقت فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ میں بھی کام کر رہے ہیں جبکہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا ایک نیا سیزن بھی آنے والا ہے، لہذا اس بات کا امکان ہے کہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت میں دوبارہ اضافہ ہو جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button