مشرق وسطیٰ

گورنر کا گل داؤدی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ گل داؤدی نمائش لاہور کی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): گورنر بلیغ الرحمان نے جیلانی باغ میں اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی گل داؤدی نمائش کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کو پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل نے تیاریوں بارے بریفنگ دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلیغ الرحمان نے انتظامات کو سراہا اور کہا کہ گل داؤدی نمائش لاہور کی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔
پھولوں کی نمائش کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صفی اللہ گوندل نے کہا کہ ملک بھر میں ایسی نمائشوں کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ پی ایچ اے کی جانب سے سالانہ گل داؤدی نمائش کا آغاز 4 نومبر بروز پیر سے جیلانی باغ میں کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button