مشرق وسطیٰ

ہم سیاسی لوگ نہیں اس لئے صرف اور صرف عوام کا بھلا چاہتے ہیں، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے صحت سہولت کارڈ کی مد میں ایک دن کا 26 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں صحت سہولت پروگرام سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے 33 ویں اہم اجلاس میں شرکت۔
اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق اور ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صحت سہولت پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت سہولت پروگرام میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ جب ہم آئے تو پنجاب نے صحت کارڈ کی مد میں دو سو ارب کا قرضہ ادا کرنا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی قیادت میں کابینہ نے صحت کارڈ کے حوالہ سے انقلابی اقدامات اٹھائے۔ اہم فیصلے کرکے ابھی بھی صحت سہولت پروگرام میں موجود خرابیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔ ہم سیاسی لوگ نہیں اس لئے صرف اور صرف عوام کا بھلا چاہتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہم صحت سہولت کارڈ کو صرف اور صرف پنجاب کے غریبوں تک مختص کرنا چاہتے ہیں۔ہم نے صحت سہولت پروگرام میں بہتری لانے میں ایک منفی مہم کا بھی سامنا کیا ہے۔ پنجاب میں ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے صحت سہولت کارڈ کی مد میں ایک دن کا 26 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔
پنجاب کی عوام پر اتنا بڑا بوجھ ناقابل برداشت ہے۔صحت سہولت پروگرام میں انقلابی اقدامات کے نتیجے میں ہم پچاس فیصد اخراجات کم کر چکے ہیں۔ وفاقی حکومت صحت سہولت پروگرام کی مد میں پنجاب کو ابھی بھی سات ارب روپے دینے کی پابند ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کیلئے حکومت 70 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ پنجاب میں پیسے کمانے کی خاطر نارمل ڈیلیوری کی بجائے 90 فیصد سیزیرین آپریشن کر دیئے گئے تھے۔ مریضوں کو ایک کی بجائے دو سٹنٹس ڈال دیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں صحت سہولت کارڈ پر علاج کروانے والے مریضوں کے 60 فیصد اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے۔ ابھی بھی صحت سہولت کارڈ کے ذریعے ہر قسم کی ایمرجنسی، ڈائیلسز، کینسر کا علاج اور ٹراما کا علاج بالکل مفت کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں صحت سہولت پروگرام بلا تعطل جاری رہے گا۔گزشتہ حکومت کی جانب سے صحت سہولت پروگرام کی مد میں پریمیئم کی کی واپسی کی شرح بہت کم تھی۔ پوری دنیا میں امیر غریب اور صحت مند بیماروں کی مدد کرتے ہیں۔ڈاکٹر ندیم جان کی قیادت میں صحت سہولت پروگرام میں اب بہتری ہو جانی چاہئے۔ ہر کابینہ اجلاس میں صحت سہولت پروگرام میں بہتری کیلئے ایجنڈا رکھتے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب میں صرف لائسنس کے حامل نجی ہسپتالوں کو صحت سہولت پروگرام کی مد میں پے کیا جارہاہے۔ صحت سہولت پروگرام میں بہتری لانے کیلئے ہمیں جارحانہ نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر پالیسیاں لانی ہوں گی۔ نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صحت سہولت پروگرام کے حوالہ سے پنجاب حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button