
دوسرے روزشہر کے 09 زونز میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن،پولیس ٹیموں کا سخت ایکشن
تجاوزات میں ملوث 246 افراد گرفتار، 363 شیڈز و تھڑے مسمار، 189 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل، 03 ٹرک سامان ضبط وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ رافعہ حیدر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):تجاوزات مافیا کیخلاف دوسرے روزشہر کے 09 زونز میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اورپولیس ٹیموں نے بھرپورکارروائیاں کیں۔شہر بھر میں آپریشن کے دوران تجاوزات میں ملوث 246 افراد گرفتار، 363 شیڈز و تھڑے مسمارجبکہ 189 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل اور 03 ٹرک سامان ضبط کرلیاگیا۔کارسرکار میں مداخلت پرشنگھائی روڈ پر 71 افراد گرفتاراور 52 دکانیں سیل کی گئیں۔ ٹھوکر تا ملتان چونگی آپریشن میں 71 افراد گرفتار،45 شیڈز مسماراور 43 دکانیں سیل کی گئیں۔ملتان روڈ، ٹھوکر اور ملتان چونگی آپریشن میں 40 افراد کو گرفتار،35 دکانیں سیل، 55 شیڈزاور 35 تھڑوں کو مسمار کیا گیا۔ملتان روڈ، ٹھوکر اور ملتان چونگی آپریشن میں 35 سائن بورڈز کا خاتمہ اور 03 ٹرک سامان ضبط کیا۔سرکلر روڈ پر 47 افراد گرفتار، 23 دکانیں سیل جبکہ 35 تھڑوں کو مسمار کیا گیا۔علامہ اقبال روڈ پر 21 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل، 20 افراد گرفتار اور 50 عارضی تجاوزات مسمار کی گئیں۔ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔عوام سے گزارش ہے کسی جگہ آپریشن کے بعد تجاوزات دوبارہ لگیں تو ہمیں اطلاع دیں۔