
ڈیسکون انجینئرنگ نے EPCبنیاد پر AkzoNobel کے نئے پلانٹ کی تیاری اور موجودہ پلانٹ کی منتقلی کا منصوبہ مکمل کرلیا
یہ پراجیکٹ 24 جنوری 2022کو EPC(انجینئرنگ،پریکیورمنٹ اور کنسٹرکشن)بنیاد پر شروع کیا گیاتھاجو دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوا۔اس دوران ٹیم نے2.1 ملین محفوظ گھنٹوں کا ایک مثالی ریکارڈ قائم کیاہے۔ منصوبہ کی تکمیل،ڈیسکون کی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی بے مثال صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈنے EPCبنیاد پر AkzoNobelکے نئے پلانٹ کی کنسٹرکشن اورموجودہ پلانٹ کی لاہور سے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ (FIEDMC)میں منتقل کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیاہے۔پراجیکٹ کے مقام پر منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ڈیسکون کی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم نے اس اہم پراجیکٹ کو باضابطہ طورپرایکزونوبل کے حوالے کیا۔
یہ پراجیکٹ 24 جنوری 2022کو EPC(انجینئرنگ،پریکیورمنٹ اور کنسٹرکشن)بنیاد پر شروع کیا گیاتھاجو دسمبر کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوا۔اس دوران ٹیم نے2.1 ملین محفوظ گھنٹوں کا ایک مثالی ریکارڈ قائم کیاہے۔ منصوبہ کی تکمیل،ڈیسکون کی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی بے مثال صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
ڈیسکون انجینئرنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمور سعیدنے کہاکہ،”یہ پراجیکٹ بہترین کارکردگی کے ہمارے عزم جبکہ ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ اور AkzoNobel کی ٹیموں کے مابین تعاون کی بہترین مثال ہے اوراس مشترکہ کامیابی پرہمیں فخر ہے۔ یہ کامیابی حفاظتی پروٹوکول کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرنے کے لیے ہماری ٹیم کی لگن کی بھی عکاسی کرتی ہے۔“
ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈکے صدر کنسٹرکشن ڈویژن سید عبدالمعید نے کہاکہ،”یہ اہم پیش رفت ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے جس کی بدولت ہم اپنے ان کلائنٹس کی توقعات پر پورا اترے ہیں جنہوں نے اس پورے پروجیکٹ میں ہمارے ساتھ بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔“
اکزو نوبل کمپنی کے پلانٹ کی منتقلی کا منصوبہ اپنی تکمیل کے ساتھ ساتھ ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈکے تحت منعقدہ یہ تقریب اس پراجیکٹ کی اہمیت اور کمپنی کی اس سے وابستگی کا ثبوت ہے۔یہ اقدام انڈسٹری کی ترقی کے لیے ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے عزم کو بھی ظاہرکرتاہے۔