مشرق وسطیٰ

حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن کی بڑی کارروائی، گرین کیپ سوسائٹی میں 100گھروں میں بجلی کی چوری پکڑی گئی

لیسکو حکام کی جانب سے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کی کوشش پر ملزمان نے شدید مزاحمت کی اور لیسکو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرین کیپ ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپہ مارا، اس دوران انکشاف ہوا کہ راؤ سرفراز، راؤ غفار اور راؤ ہارون نامی ملزمان نے غیرقانونی طور پر 50 کے وی اے ٹرانسفارمر لگا رکھا ہے، غیر قانونی ٹرانسفارمر کے ذریعے بجلی چوری کرکے 100گھروں کو سپلائی کی جا رہی ہے، لیسکو حکام کی جانب سے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کی کوشش پر ملزمان نے شدید مزاحمت کی اور لیسکو ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا، پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی راؤ سرفراز نامی ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ باقی دونوں ملزمان راؤ غفار اور راؤ ہارون کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے بجلی چوری کرکے محکمے کو 30لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان کے خلاف بجلی چوری اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button