
مشرق وسطیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب سے 34 زیر تربیت اے ایس پیز کی ملاقات
11 ماہ میں 20ہزار سے زائد پولیس افسروں اور ملازمین کو ترقیاں دیں۔دیگر محکموں میں 40ہزار سے زائد افسروں اور ملازمین کو پروموٹ کیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے پاکستان پولیس اکیڈمی کے50ویں کامن کے34 زیر تربیت اے ایس پیز نے ملاقات کی ۔۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور انتظامی افسران کو شہریوں کے کے حل پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔11 ماہ میں 20ہزار سے زائد پولیس افسروں اور ملازمین کو ترقیاں دیں۔دیگر محکموں میں 40ہزار سے زائد افسروں اور ملازمین کو پروموٹ کیا گیا ۔ جبکہ پنجاب بھر میں 737تھانوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ 11ماہ میں تھانوں کے لئے سرکاری زمین الاٹ کرنے کا مسئلہ حل کیا گیا ، اب ہر تھانہ سرکاری اراضی پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے 200کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔