
ٹیبلٹس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (جی۔پی۔ای) کی فنڈنگ سے جاری تعلیم پروگرام کے تحت تقسیم کئی جارہے ہیں، منصور قادر
پنجاب کے تمام پرائمری سکولوں میں ٹیبلیٹس کی فراہمی کا آغاز پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 33 ہزار پرائمری سکولوں میں ٹیبلیٹس کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سیگلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) کی فنڈنگ سے جاری تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے تمام پرائمری سکولوں میں ٹیبلیٹس کی فراہمی کے حوالے سے خصوص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ٹیبلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں وزیر تعلیم منصور قادر، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد احسن وحید، پروگرام ڈائریکٹر پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ محمد فاروق رشید، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) کی کنٹری ٹیم لیڈ ڈاکٹر ہوآ ٹران رنگروز، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) کی سینیئر کمیونیکیشنز اسپیشلسٹ چینٹل ریگوڈ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور محکمہ کے اہم افسران نے شرکت کی۔
تقریب میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وزیر منصور قادر اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) کی کنٹری ٹیم لیڈ ڈاکٹر ہوآ ٹران رنگروز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران میں ٹیبلٹس تقسیم کیے۔
صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے تمام پرائمری سکولوں میں جدید ٹیبلیٹس کی فراہمی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم پروگرام کے اہداف میں پرائمری اور مڈل لیول پر تعلیم کی رسائی میں بہتری، جامع تعلیم، انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (IMIS) کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی اور آگاہی مہم کے زریعے رویوں میں تبدیلی شامل ہیں۔