مشرق وسطیٰ

پنجاب کے شعبہ صحت میں انتہائی مختصر وقت میں غیر معمولی اصلاحات، کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان کا وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو خراج تحسین

محسن سپیڈ نے آنے والوں کو بہت مشکل میں ڈال دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ سے وہ کام لیا ہے جو 1947سے کوئی نہیں کرسکا،آپ کے کام صدقہ جاریہ ہیں

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان(سی پی ایس پی) کے وفدنے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل،پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر ابرار اشرف،پروفیسر محمد طیب اورپروفیسر مصطفی آرائیں شامل تھے۔ سی پی ایس پی کے وفد نے پنجاب کے شعبہ صحت میں انتہائی مختصر وقت میں غیر معمولی اصلاحات پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی رفتار کا مقابلہ کوئی منتخب حکومت بھی نہیں کرسکتی۔محسن سپیڈ نے آنے والوں کو بہت مشکل میں ڈال دیا ہے۔آپ نے ایک روز میں پانچ،پانچ ہسپتالوں کے دورے کیے اورہسپتالوں کی حالت کو مختصر مد ت میں بہتر بنایا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ سے وہ کام لیا ہے جو 1947سے کوئی نہیں کرسکا۔آپ کے کام صدقہ جاریہ ہیں اورہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔سی پی ایس پی کے وفد نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سی پی ایس پی کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت کی پوری ٹیم نے شعبہ صحت کی بہتری کیلئے دن رات کام کیا ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں۔ہمارے ڈاکٹرز محنتی اورپروفیشنل ہیں،اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپ گریڈڈ ہسپتالوں کی اونر شپ لیں۔وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سی پی ایس پی کے کانو کیشن کی تصویری البم پیش کی۔ وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button