مشرق وسطیٰ

رات راولپنڈی۔ صبح لاہور۔ دوپہر پاکپتن۔ ساہیوال۔ شام پھر لاہور،محسن نقوی کی غیر معمولی رفتار، روزانہ 20گھنٹے کام

وزیر اعلی محسن نقوی روزانہ تقریباً 16سے 20گھنٹے کام کرتے ہیں اور روزانہ 8سے 10عوامی منصوبوں کا دورہ کرکے پیشرفت کا خود جائزہ لیتے ہیں

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں غیر معمولی رفتار سے ناصرف عوامی فلاحی منصوبوں کو مکمل کرایا ہے بلکہ وہ رات کو راولپنڈی ہوتے ہیں اور صبح لاہور۔۔ دوپہر کو پاکپتن۔ ساہیوال پہنچ جاتے ہیں اور شام کو لاہور واپس آ جاتے ہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی روزانہ تقریباً 16سے 20گھنٹے کام کرتے ہیں اور روزانہ 8سے 10عوامی منصوبوں کا دورہ کرکے پیشرفت کا خود جائزہ لیتے ہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے پاکستان کی تاریخ میں 16، 16سال سے تعطل کا شکار منصوبوں کو ذاتی دلچسپی لے کر مکمل کرایا ہے اور انتہائی کم مدت میں فلائی اوورز کے پراجیکٹس کو مکمل کرایا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبے میں ایک سال کے دوران جس برق رفتاری سے کام کیا ہے وہ تاریخ کا درخشاں باب ہے اور عوام اسے محسن سپیڈ کا نام دیتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button