مشرق وسطیٰ

سانحہ فیصل چوک مال روڈ کے پولیس شہداء کی ساتویں برسی،پنجاب پولیس کا سانحہ فیصل چوک کے بہادر شہیدوں کو سلام،

سنٹرل پولیس آفس کی یادگار شہدا پر فیصل چوک مال روڈ لاہور کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ یومِ شہدا سانحہ فیصل چوک مال روڈ(چیئرنگ کراس) پنجاب پولیس کے تمام شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے، شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کی خاطر آئندہ بھی قربانی کا موقع پیش آیا تو پولیس فورس کے بہادر افسر و جوان ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،پولیس افسران اورجوانوں نے2017ء میں آج ہی کے دن فیصل چوک مال روڈ لاہور پر جام شہادت نوش کیا، شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والوں میں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہدگوندل،اے ایس آئی محمد امین،ہیڈ کانسٹیل عصمت اللہ، کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود اور ندیم تنویرشامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو سلام پیش کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔ سنٹرل پولیس آفس کی یادگار شہدا پر فیصل چوک مال روڈ لاہور کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 13فروری 2017کو فرض کی راہ میں قربان ہونے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین اورایس ایس پی زاہدگوندل سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ سنٹرل پولیس آفس کے تمام افسران یادگار شہدا پر منعقدہ تقریب میں موجود تھے۔ آئی ج پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین اورایس ایس پی زاہدگوندل سمیت تمام شہداء فرض کی راہ میں جانیں قربان کرکے ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید ہوگئے ہیں،پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button