
مشرق وسطیٰ
ایل ڈی اے کاغیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،جوبلی ٹاؤن اورایونیو و ن میں متعدد غیرقانونی تعمیرات۔
دوران جوبلی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 679، بلاک ڈی اور پلاٹ نمبر310بلاک اے کے غیرقانونی شٹرز ہٹادیئے۔
پالستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز جوبلی ٹاؤن،ایونیو و ن میں کارروائی کر کہ متعدد غیرقانونی تعمیرات /کمرشل املاک کو مسمار کر دیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران جوبلی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 679، بلاک ڈی اور پلاٹ نمبر310بلاک اے کے غیرقانونی شٹرز ہٹادیئے۔ پلاٹ نمبر 286 اے، جوبلی ٹاؤن پر غیرقانونی کمرشل تعمیر مسمارکر دی۔ پلاٹ نمبر 156اے، بلاک بی، پبلک ہیلتھ کے شٹر ہٹا ددیئے۔ایونیو ون میں پلاٹ نمبر 1051اور 1052 بلاک ایم پر غیر قانونی کیفے /رستوران مسمار کر دیا۔ مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور ڈائریکٹر ہاؤسنگ ریحان اطہر کی زیر نگرانی کیا گیا۔