کھیل

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کو پہلا نقصان، صائم ایوب پویلین روانہ

آج پی ایس ایل 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک پشاور زلمی نے چھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم اورحسیب اللہ خان وکٹ پر موجود ہیں۔ اوپنرصائم ایوب صرف سات رنز بنا کر شاہنواز دہانی کی گیند پر ریزا ہینڈرکس کو کیچ دے بیٹھے۔
پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ملتان سلطانز پی ایس ایل کے موجودہ سیزن میں اس وقت تک ناقابل شکست رہی ہے۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز نے فتح حاصل کی۔پشاور زلمی کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی ابھئ تک کوئی میچ نہیں جیت سکی۔
ملتان سلطانز کا سکواڈ
طیب طاہر، یاسر خان، فیصل اکرم، افتخار احمد، احساناللہ، محمد علی، شاہنواز دہانی، عثمان میر، آفتاب ابراہیم، محمد رضوان، خوشدل شاہ، عثمان خان، عباس آفریدی، ریسی ٹاپلی، کرس جورڈن، ریزا ہینڈرکس، ڈیویڈ ولے، ڈیویڈ ملن سکواڈ میں شامل ہیں۔
پشاور زلمی کا سکواڈ
آصف علی، حسیب اللہ خان، محمد حارث، خرم شہزاد، مہران ممتاز، عمیر آفریدی، عارف یعقوب، نوین الحق، عامر جمال، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان ارشاد، محمد ذیشان، رومن پول، ٹام کوہلر کیڈ مور، لونگی نگیڈی، ڈین موسلی پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button