مشرق وسطیٰ

وفاقی محتسب کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس لاہورکی ٹیم نے پاسپورٹ ریجنل آفس، لاہور کا دورہ کیا

ریاض حمید چوہدری، ڈی جی نے پاسپورٹ کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وفاقی محتسب صاحب نے پاسپورٹ ڈیلیوری کے مرحلے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): جناب اعجاز احمد قریشی، وفاقی محتسب کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ ریجنل آفس لاہورکی ٹیم نے پاسپورٹ ریجنل آفس، لاہور کا دورہ کیا۔ یہ ٹیم جناب ریاض حمید چوہدری، ڈی جی، گلزار احمد بٹ، اسسٹنٹ ایڈوائزر اور محمد طاہر ضمیر، ڈپٹی ڈائریکٹر پر مشتمل تھی۔ ٹیم نے پاسپورٹ کے حصول کے لئے آئے ہوئے افرادکو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ٹیم نے سائلین کو پاسپورٹ کے حصول میں درپیش شکایات اور رکاوٹوں کے بارے میں پوچھا۔ریاض حمید چوہدری، ڈی جی نے پاسپورٹ کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وفاقی محتسب صاحب نے پاسپورٹ ڈیلیوری کے مرحلے میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ہدایات جاری کی ہیں کہ اس مسلے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button