ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا پولیس افسران سے ویڈیولنک اجلاس
قانون کی عملداری اور بالادستی کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تھانوں میں غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی
پاکستان لاہو،(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری اور بالادستی کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔لاء اینڈ آرڈر ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ امن وامان کے قیام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس کے دوران ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ون فائیو کالز پر رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز ون فائیو کالز پر خود جائے وقوعہ پر پہنچیں۔تھانوں میں غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔غیر قانونی حراست پر ایس ایچ اوز ذمہ دار ہونگے ۔جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر پینڈینسی ہرگز برداشت نہیں۔مقدمہ کے اندراج میں تاخیر ی حربے استعمال نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہCMS کی پیڈ نگ درخواستوں کو فی الفور نمٹایا جائے۔اشتہاری وعادی مجرمان کی گرفتاری مہم تیز کریں۔ اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ قانون شکن وسماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے پٹرولنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایاجائے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہSIPS کے پروٹوکول پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔تھانوں کی صفائی ستھرائی اور SIPS کے تحت فراہم کردہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ایس ڈی پی اوز تھانوں اور ایس ایچ اوز چوکیوں کا خود وزٹ کریں۔