مشرق وسطیٰ

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس

امن و امان کی صورتحال سمیت پیشہ ورانہ امور کا جائزہ، قیام ِ امن اور پبلک سروس ڈیلیوری کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال تھانوں میں آنے والے سائلین کو فوری ریلیف ملنا چاہئے، سائلین کی درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ

لاہو پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں سینئر پولیس افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں لاہور میں قیام ِ امن اور پبلک سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کو فوری ریلیف ملنا چاہئے۔انہوں نے سائلین کی درخواستوں کو بروقت نمٹائے جانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی غیر قانونی حراست پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کسی بے گناہ کوحراست میں نہ لیا جائے اور ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ افسران پروفیشنل پولیسنگ پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے ایف آئی آر کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ میرٹ پر درج ہونا چاہئے، خلاف ورزی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔بلال صدیق کمیانہ نے تھانوں میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں کے روایتی کلچر کو عوامی خدمت مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے معذورافراد، خواتین اور بزرگ شہریوں کو ترجیحی بنادوں پر سنا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اصلاحات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں۔سی سی پی او لاہور نے شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف ٹریفک پولیس آفیسر لاہور کوخود فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پبلک ریلیف اور پرفارمنس ہماری اصل پہچان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(آرگنائزڈ کرائم یونٹ) کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک، ڈی آئی جی(سکیورٹی) کامران عادل، ڈی آئی جی(آپریشنز)سید علی ناصر رضوی اورڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) عمران کشور، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز) سید علی رضا، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری،ایس پی ہیڈ کوارٹر عبداللہ لک،ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button