
ایل ڈبلیو ایم سی کو تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت، ڈی سی لاہور
ڈی سی لاہور کا آؤٹ فال روڈ کا اچانک دورہ، صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ سڑکوں، گلیوں اور فٹ پاتھ پر جمی دھول مٹی کو بھی صاف کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لاہور کو ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔ ڈی سی لاہور
پاکستان لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی) : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے آؤٹ فال روڈ پر اچانک دورہ کیا اور صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ فیلڈ میں موجود ایل ڈبلیو ایم سی سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ ورکرز کی غیر حاضری کی صورت میں سپروائزر کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہورپاکستان کا دل، باغوں کا شہر ہے، صفائی اعلی معیار کی ہونی چاہیے۔ سڑکوں کی دھلائی، گلی، محلوں سے کوڑا اٹھانے میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ سڑکوں، فٹ پاتھ پر جمی دھول مٹی کو بھی صاف کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق لاہور ڈسٹ فری بنایا جائے گا۔